کراچی : لڑکی کو پھندا لگا کر قتل کرنے کا مقدمہ درج

کراچی : (دنیانیوز) کراچی کے علاقے کورنگی بلال کالونی میں گھر کے اندر لڑکی کو پھندا لگا کر قتل کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پوسٹ مارٹم میں بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملنے کے بعد کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں والد کی مدعیت پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ، مدعی مقدمہ کے مطابق 13 سال کی بیٹی گھر پر بہن بھائیوں کے ساتھ تھی، اہلیہ سبزی لے کر آئی تو بیٹی کی لاش لٹکی دیکھی۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی: گھر سے 13 سالہ بچی کی پھندا لگی لاش برآمد

مقدمے کے مطابق بیٹی کو زیادتی کے بعد پھندا لگا کر قتل کیا گیا ہے، نامعلوم ملزمان نے بچی کے ساتھ زیادتی کی اور جرم چھپانے کی نیت سے اسے قتل کیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے، اہل خانہ کو بھی شاملِ تفتیش کیا جائے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں