گھریلو ناچاکی پر نشئی شوہر نے بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا

لاہور: (ویب ڈیسک) نشے کےعادی شوہر نے چھریوں کے وار سے بیوی کو قتل کردیا جبکہ وقوعے میں بیٹی بھی شدید زخمی ہوئی ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں فیکٹری ایریا کے علاقے میں نشے کے عادی شوہر نے گھریلو ناچاکی پر 40 سالہ بیوی کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کردیا جبکہ سفاک شخص نے 14 سالہ بچی کو بھی زخمی کردیا، مقتولہ کی شناخت 40 سالہ رائنہ مسیح جبکہ بیٹی کی شناخت14 سالہ زائنہ داؤد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق 42 سالہ ملزم داؤد نے واردات کے بعد اپنی بھی کلائی چھری مار کر کاٹ لی، جس کے بعد اس کی حالت تشویشناک ہے، زخمی بیٹی اور ملزم داؤد کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دونوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد جمع کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا، پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں