پشاور: موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پرفائرنگ، ابابیل فورس کا اہلکارشہید

پشاور : (دنیانیوز) پشاور میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پرفائرنگ سے ابابیل فورس کاایک اہلکار شہید،ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کےمطابق تھانہ پھندو کی حدودمیں رات گئے ابابیل فورس نے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنےکااشارہ کیا، اہلکاروں نےنہ رکنےپر گرفتاری کےلیےتعاقب کیا، جس پر ملزمان نے اندھادھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

دونوں پولیس اہلکارتھانہ گلبہارمیں تعینات تھے،زخمی اہلکار کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔

شہید اہلکارکی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی،جس میں ایس ایس پی آپریشنزکاشف آفتاب عباسی سمیت اعلی حکام لواحقین اور پولیس افسران واہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں