اے این ایف کی کارروائیاں ،31 کلو منشیات برآمد،12 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے 9 کارروائیوں کےدوران31 کلو منشیات برآمد کرلی جبکہ 12 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں پشاور، لاہور، راولپنڈی، ملتان ، قصور اور کوئٹہ میں کی گئیں، کارروائی کےدوران6 کلو480 گرام آئس،5 کلو ہیروئن برآمد کی گئی ۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کےدوران 15 کلو700گرام چرس ،4 کلو افیون برآمد کرلی گئی جبکہ ایک اور کارروائی میں 58 گرام ویڈ اور 70 ایم ڈی ایم اے برآمد کی گئی۔

ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں