کراچی میں خاتون سمیت 2 افراد قتل، کانسٹیبل کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں خاتون سمیت 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ کانسٹیبل کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو بھی مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شارع فیصل ایئرپورٹ کے قریب نامعلوم افراد نے ایک شہری کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں موقع پر دم توڑ گیا، مرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی میں خاتون کو مفت راشن کے بہانے اغوا کر کے قتل کر دیا، پولیس نے 15 روز کے بعد اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، مقدمہ درج کر کے ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا جہاں اس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

ادھر کراچی کے علاقے ناتھا خان پل کے قریب گاڑی میں سوار کانسٹیبل نے فائرنگ کر کے مبینہ ڈاکو کی جان لے لی، واقعے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں