کراچی: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) روشنیوں کے شہر کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ میں 2 مبینہ ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے موجود تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران 2 ملزم گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملزموں کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا ہے، گرفتار ملزم سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، ڈاکوؤں کی شناخت فاروق لنگڑا اور نعمان کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس نے دونوں کو تھانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں