اے این ایف کی کارروائیاں، 81 کلو منشیات برآمد، 3ملزمان گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف ) نے 5 کارروائیوں میں81 کلو منشیات برآمد کرلی جبکہ 3 ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔

ترجمان کے مطابق کارروائیاں ملتان،کوئٹہ، حسن آباداور لکپاس ٹول پلازہ میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران 175 کلو کرسٹل ہیروئن،3 کلو چرس برآمد کرلی گئی ۔

ترجمان اےاین ایف کا بتانا ہے کہ کارروائی میں 35 گرام ویڈ،2 کلو ہیروئن،1 کلو آئس برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں