کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3افراد قتل

کراچی: (دنیانیوز) کراچی کے علاقے شاہ لطیف صالح محمد گوٹھ میں فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ، تینوں افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی،واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں