ملتان: زیادتی کا شکار خاتون نے تیزاب پی لیا، حالت تشویشناک

ملتان: (دنیا نیوز) زیادتی کا شکار خاتون نے تیزاب پی لیا، حالت تشویشناک ہونے پر نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ملتان کے علاقہ وہاڑی چوک میں نامعلوم رکشہ ڈرائیور خاتون کو اغوا کرکے دو دن زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، رکشہ ڈرائیور نے خاتون کو آج وہاڑی چوک پر واپس چھوڑ دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق زیادتی کا شکار خاتون نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے تیزاب پی لیا، خاتون کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں تیزاب پینے اور جنسی زیادتی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او ملتان سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں