امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں دوسرا حملہ آور بھی پکڑا گیا

لاہور: (دنیا نیوز) امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق امیر بالاج ٹیپو پر حملہ کرنے کے لئے دو شوٹرز شادی کی تقریب میں موجود تھے، امیر بالاج ٹیپو پر حملہ کے لئے آنے والا دوسرا حملہ آور بھی پکڑا گیا، ملزم کی شناخت ایاز کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایاز نامی ملزم حملہ آور مظفر کیساتھ شادی کی تقریب میں پہنچا تھا، دونوں حملہ آوروں کو ملک سہیل اور علی نامی شخص شادی کی تقریب میں چھوڑ کر گئے، امیر بالاج ٹیپو کے قریبی دوست احسن شاہ نے طیفی بٹ کو بالاج کی مخبری کی، احسن شاہ اور طیفی بٹ کی ایک ماہ قبل ملاقات ہوئی۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کیس کی مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات کے بعد امیر بالاج ٹیپو کے گھر کے افراد کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں