کراچی: مختلف علاقوں میں خاتون سمیت 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں خاتون سمیت 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں سلطان مسجد کے قریب نامعلوم گاڑی نے ایک شخص کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا، مرنے والے شخص کی شناخت شعیب کے نام سے ہوئی، حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن ملت کالونی میں واقع ایک گھر سے خاتون کی لاش ملی جس کی شناخت سائرہ بانو کے نام سے ہوئی ہے، اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے قتل کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں