کراچی: مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) روشنیوں کے شہر کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں موٹرسائیکل سوار 2 مسلح ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے موجود تھے کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران دونوں ملزم گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے جنہیں حراست میں لے لیا گیا، گرفتار ملزموں سے اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد ہوا ہے، پولیس نے دونوں کو تھانے منتقل کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں