اےاین ایف کی کارروائیاں ، ایک ٹن 540 کلومنشیات برآمد، 6ملزمان گرفتار

اسلام آباد: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف ) نے 7 مختلف کارروائیوں میں ایک ٹن 540 کلومنشیات برآمد کرلی جبکہ خاتون سمیت6 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں قلعہ عبداللہ ، کچلاک بائی پاس،سریاب روڈ کوئٹہ، گوادر،کراچی، ،پشاور،راولپنڈی میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران ایک ٹن 499 کلوچرس،38 کلو ہیروئن برآمدکی گئی ۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ ایک اور کارروائی میں 1 کلو افیون اور 2 کلو آئس برآمد کی گئی، گرفتارملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں