کراچی: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکوگرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں 3 ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے موجود تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران تینوں کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار ہونے والے ملزموں سے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا، ملزم مختلف نوعیت کے سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں