اے این ایف کی کارروائیاں، 20 کلو سے زائد منشیات برآمد، 7ملزمان گرفتار

اسلام آباد : (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ملک گیر کارروائیوں میں 20 کلو سے زائد منشیات برآمد جبکہ 7 ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی کوریئر آفس میں بیرون اور اندرون ملک جانے اور آنے والے 6 پارسلز سے 755 گرام ویڈ برآمدکرلی ، کراچی ائیرپورٹ پر ڈھاکہ جانے والے بنگلادیشی باشندے سے 740 زینیکس گولیاں برآمدکرلی گئیں۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ کوئٹہ کے دو مختلف علاقوں میں تین ملزمان سے 12 کلو آئس برآمدکرلی گئی ، جامشورو حیدرآباد میں ملزم سے 4.5 کلو افیون برآمدکی گئی۔

ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی سخی سرور روڈ ڈیرہ غازی خان میں کی گئی جہاں ملزم سے 2 کلو آئس برآمدکی گئی جبکہ فیصل آباد میں ملزم سے 1.2 کلو چرس برآمدکرلی گئی۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں