لاہور: اوباش نے مبینہ زیادتی کے بعد 8 سالہ بچے کو قتل کر دیا

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں درندہ صفت اوباش نے مبینہ زیادتی کے بعد 8 سالہ بچے کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ زیادتی کے بعد بچے کے قتل کا افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے شالیمار میں پیش آیا، 8 سالہ مقتول عبد اللہ ایک روز قبل لاپتہ ہوا اور گزشتہ روز اس کی لاش ملزم عبد الرحمان کے گھر سے برآمد ہو گئی۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر قانونی کارروائی شروع کر دی، ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم عبد الرحمان نے مبینہ طور پر بچے سے زیادتی کی اور پکڑے جانے کے خوف سے اس کا گلا دبا کر جان لے لی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

مریم نواز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سفاک قاتل کو نشان عبرت بنایا جائے گا، زیادتی کے واقعات کے سدباب کیلئے سپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کر رہے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں