کراچی: لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق، 2 بھائی شدید زخمی

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں لڑائی جھگڑوں کے دوران مخالفین کے حملوں میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 بھائی شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے لانڈھی مجید کالونی میں پیش آیا جہاں معمولی جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں، اس دوران ایک شخص فائرنگ کی زد میں آکر موقع پر دم توڑ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، مرنے والے شخص کی شناخت 35 سالہ محسن کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے پیر آباد میاں والی کالونی میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے 2 بھائیوں پر چھریوں سے حملہ کر دیا، زخمی حالت میں دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، متاثرین کی شناخت عامر اور مسکن خان کے ناموں سے ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں