کھاریاں : تھانہ حملہ کیس میں گرفتار 9خواجہ سراؤں کی ضمانتیں منظور

گجرات :(دنیا نیوز)گجرات کے علاقے کھاریاں کے تھانہ صدر حملہ کیس میں گرفتار 9 خواجہ سراؤں کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

کھاریاں کے علاقہ مجسٹریٹ نے 50 پچاس ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں ۔

خیال رہے چند روز قبل خواجہ سراؤں نے تھانے میں ساتھی خواجہ سراؤں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کھاریاں کے صدر تھانے پر پتھراؤ کیا تھا اور تھانے میں گھس کر فرنیچر باہر نکال دیا تھا اور سڑک پر بھی دھرنا دیا تھا۔

بعد ازاں تھانہ صدر کھاریاں پر حملےکا مقدمہ 7 نامزد اور 20 نامعلوم خواجہ سراؤں کے خلاف درج کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے خواجہ سراؤں کو تھانہ پر پھتراؤ کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں