محمد نگر: خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا

محمد نگر: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں 27 ای بی میں خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ نجمہ بی بی نے طلاق کا دعوی کر رکھا تھا جس کا ملزم خاوند کو رنج تھا۔

مقتولہ اپنی مزدوری سے واپس گھر جارہی تھی فصل میں گھات لگائے خاوند نے فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں