لاڑکانہ : خونیں تصادم میں دو بھائیوں سمیت3افراد کی جان گئی

لاڑکانہ:(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں دوگروپوں میں خونیں تصادم سے 2بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے۔

واقعہ لاڑکانہ کے علاقے قمبر میں لاکھانی پہاڑکے قریب پیش آیا ، دو گروپوں میں تصادم دیرینہ دشمنی پر ہوا جس سے دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا، گولیاں لگنے سے 2 بھائیوں سمیت ایک راہ گیر بھی موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔

راستہ دشوار ہونے کے باعث پولیس جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی ، مرنے والے دو بھائیوں میں غلام عمر، علی خان چانڈیو جبکہ راہگیر عبدالرحیم شامل ہیں۔

خونیں تصادم کے بعد علاقے میں دونوں گروپوں میں کشیدگی تاحال برقرار ہے جبکہ علاقے مکین خوف وہراس میں مبتلا ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں