لاہور: بچوں کی لڑائی میں بڑوں کی انٹری، جھگڑے کے دوران ایک شخص قتل

کاہنہ: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے کاہنہ میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، جھگڑے کے دوران ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ کی نشتر کالونی کی آبادی یوحنا آباد کے ڈی بلاک میں بچے گلی میں کھیلتے ہوئے آپس میں لڑ پڑے، بعد ازاں لڑائی کا معاملہ گھروں میں پہنچنے پر بڑوں میں جھگڑا ہو گیا۔

جھگڑے کے دوران عمران نے مخالف شاکر مسیح کے پیٹ میں چھری مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا، زخمی کو جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن راستے میں ہی دم توڑ گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں