زمانہ جہالت کی یاد تازہ ، دادی اور باپ نے نوزائیدہ کی جان لے لی

چیچہ وطنی:(دنیا نیوز) بیٹی کیوں پیدا ہوئی، باپ اور دادی نے نوزائیدہ بچی کو گلا دبا کر قتل کردیا۔

واقعہ چیچہ وطنی تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا، حنا نور کے ہاں چار روز قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کو عثمان اور اس کی ماں نے گلا دبا کر قتل کردیا۔

ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا کہ عثمان اور اس کی والدہ ہسپتال سے بچی کو والدہ سے چھین کر اپنے گھر لے گئے تھے، ملزم گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد بچی کو ماں کے ساتھ لیٹا کر فرار ہوگئے، پولیس نے حنا نور کی والدہ کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

واضح ہے حیات آباد کے رہائشی عثمان کی اوکاڑہ کی رہائشی حنا نور سے ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں