نوشہرہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی حسن زیب جاں بحق

نوشہرہ: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے صحافی حسن زیب کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اکبر پورہ بازار میں پیش آیا ہے، حملہ اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، صحافی حسن زیب کی لاش ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی جبکہ حملہ آور کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر ناکہ بندی شروع کردی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں