آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے سہیلی کے سامنے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈٓالا

لاہور:(دنیا نیوز) سبزہ زار کے علاقہ میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے رائیڈ بُک کرنے والی خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ایف آئی آر میں متاثرہ خاتون نے موقف اختیار کیا کہ اس نے آن لائن ایپ سے گاڑی کروائی، جب وہ اپنی سہیلی کے گھر نئی پلی پہنچی تو ڈرائیور نے مجھے اُتار کر پانی مانگا، پانی لینے جانے لگی تو ڈرائیور بھی گھر میں گھس گیا۔

ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا ہے کہ سہیلی کی موجودگی میں ڈرئیوار نے مجھے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، بعدازاں میرے والدین بھی وہاں آگئے جنہوں نے اُسے مارا پیٹا اور پھر جانے دیا تا کہ ہماری عزت پر حرف نہ آئے۔

دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں