وزیر اعلیٰ سندھ کا بجلی پیدا اور تقسیم کرنیوالی کمپنی جلد بنانے کا اعلان

کراچی(دنیا نیوز) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کپیسٹی پیمنٹ کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے لیکن اس مسئلے پر سب کو ساتھ مل کر چلنا ہو گا۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد سندھ میں بجلی پیدا کرنے اور تقسیم کرنے والی کمپنی بنانے جا رہے ہیں، 70 فیصد گیس سندھ پیدا کرتا ہے، وفاقی حکومت سندھ کو گیس دے، پاور پلانٹ خود لگائیں گے۔

تھر کول پورے ملک کی بجلی کی ضرورت پوری کر سکتا ہے، وزیر اعلی سندھ کامزید کہنا تھاکہ بجلی کا ٹیرف بہت زیادہ ہے، صنعتیں تیزی سے اپنی صلاحیت کھو رہی ہیں، تاہم تاجروں کے مسائل سے جو اگاہ ہیں وہ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں