تھل میں دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد ہلاک

تھل: (دنیا نیوز) تھل میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

واقعہ نواحی گاؤں آچر بنگلانی میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی اور ان کا ایک کزن شامل ہے، واقعہ کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں