شہداد کوٹ: رات گئے ملزم کی گھر پر فائرنگ، باپ دو بیٹوں سمیت قتل
شہداد کوٹ: (دنیا نیوز) شہداد کوٹ میں رات گئے ملزمان نے گھر پر فائرنگ کرکے باپ کو دو بیٹوں سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شہداد کوٹ کے علاقے میرو خان میں پیش آیا جہاں ملزمان نے رات گئے گھر پر اندھادھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں گھر کا سربراہ 2 بیٹوں سمیت جاں بحق ہو گیا جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔
حکام کے مطابق قتل ہونے والوں میں 60 سالہ اللہ ڈنو، 30 سالہ انور اور 19 سالہ کمال شامل ہیں، تینوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔