بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

بنوں: (دنیا نیوز) بنوں میں ممش خیل شاہ ہندی اڈا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا، ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مفتی عبدالباقی نورزئی شہید

قبل ازیں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے معروف دینی شخصیت مفتی عبدالباقی نورزئی کو شہید کر دیا۔

نامعلوم افراد نے ایئرپورٹ کے قریب مفتی عبدالباقی کو ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، مفتی عبدالباقی نورزئی کے جسد خاکی کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کردی، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی واردات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں