نوشہرہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

نوشہرہ: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقے کلان میں خشکی روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اے ایس آئی کو قتل کر دیا، پولیس افسر الیاس گاؤں سے ڈیوٹی کیلئے نوشہرہ کینٹ آ رہے تھے کہ انہیں نشانہ بنایا گیا۔

گولی لگنے سے پولیس اہلکار سے گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری اور موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے اور شواہد جمع کر کے نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں