ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کیس: پولیس نے عبوری چالان عدالت میں جمع کرا دیا

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (دنیا نیوز) ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کا کیس ،،پولیس نے کیس کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔

ملزم بازل عاشق مفرور قرار دے دیا گیا، چالان کے متن کے مطابق ملزم ساحر حسن کو 22 فروری کو ڈی ایچ اے فیز 6 سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے سے 5 پیکٹ ویڈ گانجا برآمد ہوا ہے۔

چالان کے متن میں مزید کہا گیا کہ ملزم نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کیا، ملزم ساحر منشیات ویڈ منگواتا اور سپلائی کرتا رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں