قصور: دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

قصور: (دنیا نیوز) دوگروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ قصور کے علاقے کنگن پور میں پیش آیا جہاں دو گروپوں میں خونی تصادم کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق لاشوں کو قبضہ لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں