کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 4 ملزم زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرار
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران چار ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
فیروز آباد پولیس کا ملزموں سے طارق روڈ کے قریب فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزموں کے دو ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے، گرفتار زخمی ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کر لئے گئے۔
پاک کالونی میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزموں کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا، گرفتار ملزموں کے قبضے سے اسلحہ، چھینے ہوئے موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار تمام ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔