بدبخت بیٹے نے سوتیلی والدہ کو قتل کر دیا، ملزم گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) قائد آباد میں افسوسناک واقعہ، بیٹے نے سوتیلی والدہ کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق 10 فروری کو ملزم نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی سوتیلی والدہ پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا۔

خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دورانِ علاج دم توڑ گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتارملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا تیزدھارآلہ بھی برآمد کرلیا گیا، شوہرکی مدعیت میں تھانہ قائدآباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں