شہر قائد میں دیرینہ دشمنی پر 16 سالہ نوجوان قتل
کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں گھر میں فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
واقعہ سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے میریٹ سوسائٹی میں پیش آیا، اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو ٹیموں نے بھی موقع پر پہنچ کر نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں، جاں بحق نوجوان کی شناخت 16 سالہ آیان کے نام سے ہوئی۔
پولیس حکام نے مزید بتایاکہ فرار ہونے والے ملزموں کی تلاش شروع کردی گئی ہے جنہیں جلد حراست میں لیکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔