پولیس کی بڑی کارروائی، گٹکا سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم گرفتار

جیکب آباد: (دنیا نیوز) ایس ایس پی فیضان علی کے احکامات پر پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گٹکا سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

تھانہ مولا داد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے ملزم گرفتار کر لیا، مشکوک کار کی تلاشی کے دوران 209 کلو گرام مضرِ صحت پان پراگ گٹکا برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران کار کو قبضے میں لے لیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت نادر علی ولد اللہ ڈتہ اوٹھو کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں