ہری پور: دو گروپوں کے درمیان تصادم، فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی

ہری پور: (دنیا نیوز) تھانہ سٹی کی حدود موچی بازار میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق متاثرین میں سے ایک زخمی کی شناخت شہروز ولد آذان کے نام سے ہوئی ہے، دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں، واقعے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں