اوکاڑہ: واردات کے بعد ایک ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا، دو فرار

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) ہائی سکول کے قریب واردات کے بعد ایک ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پکڑے جانے والے ڈاکو نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا، عوام نے تشدد کی بجائے ڈاکو کو پولیس کے حوالے کر دیا، گرفتار ڈاکو کی شناخت محمد ذیشان کے نام سے ہوئی۔

مقامی پولیس نے ملزم کو تحویل میں لے لیا، ڈاکو سے پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ بھاگنے والے ڈاکوؤں کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں