سوشل میڈیا پگڑیاں اچھالنے کا پلیٹ فارم لگتا ہے: صبور علی

تفریح

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ صبور علی نے کہا ہے کہ اصلاح کی غرض سے کسی پر مثبت تنقید کرنا تو سمجھ میں آتا ہے لیکن کسی کو اچھا یا برا ہونے کا سرٹیفکیٹ دینے کا کسی کو کوئی حق نہیں، سوشل میڈیا پر فنکاروں کے کام کی تعریف بھی کی جاتی ہے لیکن بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو بلا جواز تنقید کیساتھ کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت سے بھی گریز نہیں کرتے۔

ایک انٹرویو میں صبور علی نے کہا کہ سوشل میڈیا سماجی رابطوں کا بہترین ذریعہ ہے، ہونا تویہ چاہیے کہ اس کے ذریعے روابط بڑھائے جائیں، مثبت سرگرمیوں کوایک دوسرے سے شیئر کیا جائے لیکن بعض اوقات تو ایسا لگتا ہے کہ یہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کا پلیٹ فارم ہے۔

صبور علی کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے خلاف کوئی منفی بات کر دی گئی تو اسے بغیر تصدیق کے آگے پھیلایا جاتا ہے جوقطعی درست رویہ نہیں ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں