کانز فلم فیسٹیول تمام تر رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا

کانز: (دنیا نیوز) کانز فلم فیسٹیول تمام تر رنگینیوں کے ساتھ ختم ہو گیا، آخری روز شوبز کے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

فرانسیسی ہدایت کارہ جسٹن ٹریٹ کانز فلم فیسٹیول کا پالمے ڈی اور جیتنے والی تیسری خاتون ہدایت کار بن گئیں، انہیں فلم ’’ایناٹومی آف اے فال‘‘ پر ایوارڈ دیا گیا۔

برطانوی ہدایت کار جوناتھن گلیزر کو دی گرینڈ پرکس ایوارڈ فلم ’’زون آف انٹرسٹ ‘‘ پر دیا گیا جبکہ بہترین اداکار کا ایوارڈ کوجی یاکوشو نے اپنے نام کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں