اُروشی روٹیلا اپنے کروڑوں مالیت کے نئے گھر میں منتقل ہوگئیں

ممبئی (ویب ڈیسک) اداکارہ اروشی روٹیلا ممبئی کے ایک گھر میں منتقل ہوئی ہیں جس کی مالیت 190 کروڑ روپے (پاکستانی 658 کروڑ روپے) ہے۔

اداکارہ کا یہ گھر آنجہانی لیجنڈری فلمساز یش چوپڑا کے گھر کے ساتھ واقع ہے، ان کا یہ چار منزلہ بنگلہ ایک شاندار باغ، ذاتی جم کے ساتھ ایک بہت بڑے گارڈن پر مشتمل ہے۔

اروشی روٹیلا نے مقابلہ حسن کے چند مقابلوں میں بھی حصہ لیا ہے، وہ سنگھ صاحب دی گریٹ، گریٹ گرینڈ مستی، ہیٹ سٹوری 4 جیسی فلموں میں اداکاری کے لیے مشہور ہیں۔

اداکارہ چند مشہور میوزک ویڈیوز کا بھی حصہ رہی ہیں، حال ہی میں رندیپ ہوڈا کے ساتھ ویب سیریز انسپکٹر اویناش میں کام کیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں