فی الحال ذہنی طور پر شادی کیلئے تیار نہیں ہوں: مہوش حیات

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ فی الحال شادی کیلئے ذہنی طور پر تیار نہیں ہیں۔

مہوش حیات کے نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک پرانے انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں مختلف موضوعات سمیت شادی سے متعلق گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے۔

پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مہوش حیات نے شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے متعدد بار شادی کی پیش کش کی جا چکی ہے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں کن کن افراد نے شادی کی پیش کش کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں فی الحال شادی کے لئے ذہنی طور پر تیار نہیں ہوں لیکن جب بھی شادی کروں گی تو کچھ عرصے کیلئے شوبز سے دوری اختیار کر لوں گی، شادی ذمہ داری کا نام ہے، اس لئے مجھے احساس ہے کہ جب بھی وہ شادی کروں گی تو اپنے کام سے بریک ضرور لوں گی۔

مہوش نے کہا کہ اگرچہ میں خوبصورت ہوں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ مرد مجھ سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش نہیں کرتے، شاید میری شخصیت کی وجہ سے مرد مجھ سے دور رہتے ہیں اور مجھ پر ٹرائیاں نہیں مارتے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں