خلیل الرحمنٰ ہنی ٹریپ کیس: ملزمہ آمنہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

لاہور: (دنیا نیوز)معروف رائٹر خلیل الرحمنٰ قمر کو ہنی ٹریپ کرنے اور تاوان مانگنےکے کیس میں ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں خلیل الرحمنٰ قمر کو ہنی ٹریپ کرنے اور تاوان مانگنےکے مقدمے کی سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی اور معروف لکھاری عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت خلیل الرحمنٰ قمر نے موقف اپنایا کہ مجھے کل ہی پتا چلا کہ ملزمہ نے ضمانت کی درخواست دائر کی ہے ، عدالت مجھے وکیل مقرر کرنے کی مہلت دے۔

بعدازاں عدالت نے مدعی مقدمہ خلیل الرحمنٰ قمر کی کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6اگست تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں