ناروے کپ : پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کوسیمی فائنل میں شکست

اوسلو: (ویب ڈیسک ) ناروے کپ کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم شکست سے دوچار ، اب پاکستانی ٹیم تیسری پوزیشن کا میچ کھیلے گی۔

ناروے میں جاری ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کو ناروے کے فورڈ آئی ایل کلب کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا، میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا جس میں قومی ٹیم کو فورڈ آئی ایل کلب سے 4-3 سے شکست ہوئی۔

قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کل تیسری پوزیشن کا میچ ناروے کے سوترا کلب سے کھیلے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کو 2023 میں بھی فائنل میں پینالٹی ککس پر شکست ہوئی تھی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں