پیرس اولمپکس میں پاکستان کے پانچ کھلاڑی ایونٹ سے باہر

پیرس : (ویب ڈیسک ) پیرس اولمپکس گیمز میں پاکستانی دستے کے سات میں سے پانچ کھلاڑیوں کا اولمپکس میں سفر اختتام پذیر ہوگیا ۔

پیرس اولمپکس میں اب صرف شوٹر غلام بشیر اور ارشد ندیم سے امیدیں باقی ہیں ، جمعے کو ایتھلیکٹس کی 100 میٹر دوڑ میں پاکستانی خاتون ایتھلیٹ فائقہ ریاض نے حصہ لیا، وہ اپنی ہیٹ میں چھٹے نمبر پر رہیں، یوں وہ پیرس میں کوئی بڑا ٹائٹل جیتنے کے بجائے خود کو اولمپئین کا اعزاز دلوانے میں کامیاب ہوگئیں۔

گزشتہ روز پیرس اولمپکس سے باہر ہونے والی دوسری خاتون ایتھلیٹس کشمالہ طلعت تھیں جنہوں نے 25 میٹر ایئر پسٹل ایونٹ کے کوالیفیکشن میں حصہ لیا لیکن وہ بھی فائنل راؤنڈ میں جگہ نہ بناسکیں۔

کشمالہ طلعت40  شوٹرز میں سے 22ویں نمبر پر رہیں، یوں پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے والی پاکستان کی تینوں خواتین ایتھلیٹس بھی گیمز سے آوٹ ہوگئیں۔

 پاکستان کے 2 سوئمرز اور ایک شوٹر گلفام جوزف پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں