اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

اوکاڑہ: (دنیانیوز) گرجا گھر روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکرلیے گئے ۔

پولیس کے مطابق پانچ ڈاکو شہری سے نقدی اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہورہے تھے، پولیس کے تعاقب پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئےجبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ابتدائی تفتیش میں زخمی ڈاکوؤں کی شناخت بلال اور مصطفی کے ناموں سے ہوئی، ڈاکوؤں کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل ، موبائل فون اور اسلحہ برآمدکرلیاگیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں