نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےمیں کوروناکےمزید 3582 کیس رپورٹ،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کورونامریضوں کی تعداد 10 لاکھ 43 ہزار 277 ہوگئی
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےمزید 67 اموات
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 23 ہزار 529 ہوگئی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےکےدوران 49 ہزار798 کوروناٹیسٹ کیےگئے
  • بریکنگ :- ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 7.19 فیصدرہی،این سی اوسی
Coronavirus Updates

ٹی ٹونٹی کی نئی پلیئرز رینکنگ، محمد رضوان ٹاپ ٹین میں شامل

کرکٹ

دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹونٹی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ساتویں نمبر پر آگئے جبکہ بابر اعظم دوسرے نمبر پر ہیں۔

تفصیل کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کی ہے۔ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کی خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز میں 176 رنز بنا کر محمد رضوان نے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی ہے۔

محمد رضوان ناصرف سیریز کے ٹاپ بیٹسمین بنے بلکہ رینکنگ میں بھی گیارہویں سے ساتویں نمبر پر آ گئے۔

آسڑیلیا کے ایرون فنچ تیسرے، نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے چوتھے اور ویراٹ کوہلی پانچویں نمبر پر ہیں۔

باؤلرز میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پہلے اور افغانستان کے راشد خان دوسرے نمبر پر ہیں تاہم کوئی پاکستانی گیند باز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں