آئمہ بیگ اور فرحان سعید کی چوری پکڑی گئی

تفریح

کراچی :(روزنامہ دنیا)فرحان اور آئمہ کا رومینٹک گانا ‘نہ چھیڑ ملنگاں نوں’ ٹیلر سوئفٹ کے 2014 میں ریلیز کئے جانے والے گانے کی کاپی قرار دیا جارہا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق معاملے نے سوشل میڈیا پر اس وقت سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی جب ٹیلرسوئفٹ کے گانے ‘وائلڈیسٹ ڈریم’ کی ڈائریکٹر جوزف نے بھی اس میں حصہ لیا اور طنزیہ ٹویٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئمہ بیگ اور فرحان سعید کا پنجابی گانا  نہ چھیڑ ملنگاں نوں  ریلیز

بعد ازاں گانے کے ڈائریکٹرعدنان قاضی نے وضاحت دی کہ گانے میں سٹائلنگ کاپی نہیں بلکہ ٹیلر سوئفٹ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کی گئی ہے کیونکہ وہ گلوکارہ سے متاثر ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں