نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- افغان طالبان نےہزاروں استحصالی ارکان اپنی صفوں سےنکال دیئے،خبرایجنسی
  • بریکنگ :- تقریباً3ہزارارکان کواستحصالی اقدامات کےباعث نکالاگیا،افغان وزارت دفاع
  • بریکنگ :- ملوث ارکان پرشہریوں کی نجی زندگی میں مداخلت بھی ثابت ہوئی،افغان وزارت دفاع
Coronavirus Updates

سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا آج آخری دن، مزید توسیع نہیں ہو گی: ترجمان ایف بی آر

تجارت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آخری دن، مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق مقررہ تاریخ کے بعد ہزار روپے یومیہ جرمانہ اور دو سال قید بھی ہو سکتی ہے۔

ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے ایف بی آر دفاتر رات 12 بجے اور نیشنل بینک کی شاخیں رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔ ترجمان ایف بی آر اسد طاہر کے مطابق تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی، اس لئے ٹیکس گزار جلد از جلد اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کروالیں، مقررہ تاریخ کے بعد ہزار روپے یومیہ جرمانہ اور دو سال قید بھی ہو سکتی ہے۔

اسد طاہر کا مزید کہنا تھا کہ آئرس آن لائن پورٹل کی پرفارمنس میں اضا فہ کر دیا گیا ہے اور روانی کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں