5 روز بعد لاہور میں ماس ٹرانزٹ سسٹم مکمل طور پر بحال کر دیا گیا

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) لاہورمیں ماس ٹرانزٹ سسٹم مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔ 5 روز بعد میٹرو اورنج ٹرین کا آپریشن بحال کیا گیا۔

بدھ سے اتوار تک میٹرو اورنج ٹرین مکمل بند رہی، 5 روز بعد آج علی ٹاون سے ڈیرہ گجراں تک مکمل طور پر چلائی جا رہی ہے۔ سٹیشنز کی ٹوٹ پھوٹ کے سبب علی الصبح میٹرو بس جزوی طور پر چلائی گئی۔ علی الصبح میٹرو بس آپریشن گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلایا گیا۔

شاہدرہ سٹیشن، نیازی سٹیشن، ٹمبر سٹیشن کی ٹوٹ پھوٹ کے سبب میٹرو بس سروس کو محدود رکھا گیا تھا۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے سٹیشنز کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا۔ چار روز بعد شاہدرہ سے گجومتہ تک مکمل میٹرو ٹریک پر بسیں چلائی جا رہی ہیں۔ شہر میں سپیڈو بس کے تمام روٹس کو مکمل طور پر آپریشنز کر دیا گیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں