فیس بک اب تک کے بڑے بحران میں پھنس گئی،متنازع پالیسیاں بے نقاب ہونا شروع

ٹیکنالوجی

واشنگٹن :(دنیا نیوز)سوشل میڈیا کمپنی فیس بک اب تک کے سب سے بڑے بحران میں پھنس گئی اور17 میڈیا ہاؤسز کے کنسورشیم نے فیس بک کی متنازع پالیسیاں بے نقاب کرنا شروع کردی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق فیس بک کی متنازع پالیسیز سے متعلق خبریں "فیس بک پیپرز" کے نام سے چھپنے لگیں اورمیڈیا ہاؤسز کے ہاتھ فیس بک کی ہزاروں سرکاری دستاویزات لگ گئیں۔

فیس بک پیپرز کے مطابق فیس بک کا پلیٹ فارم استعمال کرکے لوگوں میں نفرت اور تشدد کابیج بویا گیا جبکہ انسانوں کے سمگلرز نے لوگوں کو پھانسنے کے لئے فیس بک کااستعمال کیا۔

پیپرز میں مزید بتایا گیا کہ فیس بک کی دیگر ایپس بچوں کو نقصان پہنچاتی ہیں اور جمہوریت کو کمزور کرتی ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں